وزیراعلیٰ محمود خان نے بلدیاتی الیکشن میں شکست کی وجوہات کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی

21  دسمبر‬‮  2021

وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا نے بلدیاتی انتخابات میں شکست کی وجوہات کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔
بلدیاتی انتخابات میں شکست پر پاکستان تحریک انصاف نے بڑی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی امیدواروں کو سپورٹ نہ کرنے والے ارکان اسمبلی کی فہرستیں طلب کرلی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا محمود خان نے شکست کی وجوہات کے حوالے سے بھی رپورٹ طلب کرلی۔ ان ارکان اسمبلی کو پہلے مرحلے میں نوٹس جاری کرنے اور کارروائی کے لیے وزیراعظم سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی نے کہا کہ پارٹی کے خلاف جانے والوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ ہوگا، پارٹی ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع کی 63 تحصیلوں میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخاب کے لیے پولنگ اتوار کے روز ہوئی تھی، جبکہ دوسرے مرحلے کے انتخابات آئندہ برس 16 جنوری کو ہوں گے۔
ان 63 میں سے 39 تحصیلوں کے نتائج کا اعلان الیکشن کمیشن نے کردیا ہے جس کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) میئر/چیئرمین کی سب سے زیادہ 15 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved