وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل نے کہا ہے کہ نااہل لیگ کی امیدوں کا مرکز لوکل گورنمنٹ الیکشن ہے۔
معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہی عوام کی واحد امید ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 8 برس سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کی مقبول ترین پارٹی ہے اور مسلم لیگ ن کا خیبر پختونخوا سے صفایا ہو گیا ہے۔ اب نااہل لیگ صرف پنجاب کے چند حلقوں کی پارٹی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نااہل لیگ کی امیدوں کا مرکز بلدیاتی انتخابات ہیں۔ شہباز گِل نے کہا کہ ن لیگ کا خیبر پختونخوا سے صفایا ہو گیا ہے، نااہل لیگ صرف پنجاب کے چند حلقوں کی پارٹی ہے۔
اس سے قبل احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا تھا کہ عوام کو مبارک ہو، عمران نیازی نے خیبر پختونخوا کی شکست کا نوٹس لے لیا ہے۔ اب تحریک انصاف کی سیاست کا قصہ تمام ہوگیا، ان سے نجات کا وقت قریب آ گیا ہے۔