ناسا کوسیارہ مشتری پرکس چیز کی تلاش ؟پراسرار آوازوں کی ریکارڈنگ جاری کر دی

21  دسمبر‬‮  2021

ناسا کے مشتری پر بھیجے گئے مشن جونو نے سیارے پر عجیب الخلقت جنات اور پریوں کا مشاہدہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی خلائی ادارے ناسا نے نظام شمسی کے فوصل کی دریافت کے لیے مریخ کے بعد مشتری یعنی جوپیٹر کی کھوج شروع کر دی ہے، جس کے لیے انھوں نے اپنا مشن روانہ کیا تھا۔

جس نے اب مشتری اور نظامِ شمسی کے سب سے بڑے چاند کی آواز ریکارڈ کی ہے۔بلاشبہ یہ آوازیں عجیب و غریب ہیں جس کی ریکارڈنگ آپ سن سکتے ہیں۔

اس کے بعد خلائی ادارے ناسا نے نظام شمسی کے سب سے بڑے سیارے مشتری کی دو تازہ ترین تصاویر جاری کر دیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  ہبل دوربین کی مدد سے لی گئی ان تصاویر میں سیارے پر صدیوں سے موجود تاریخی ریڈ اسپاٹ اور اس کے چاند یوروپا کے علاوہ بہت بڑا طوفان بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

سائنسدانوں نے کہا ہے ہم نے یہ ڈیٹا محض تفریح کے لیے جاری کیا ہے کیونکہ اس سے ہم جان سکتے ہیں کہ دیگر سیاروں کے چاند اور خود نظامِ شمسی کے سب سے بڑے چاند کی اندرونی آواز کیسی سنائی دیتی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved