پاکستان کے حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 5 بین الاقوامی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایم ایس اے ریئر ایڈمرل مرزا فواد امین بیگ اور ڈی جی کسٹم انٹلیجنس ثاقف سعید کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی۔
پریس کانفرنس کے دوران کارروائی سے کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی تھی جس کے نتیجے میں غیرملکی شراب کا بڑا ذخیرہ پکڑا گیا ہے، ضبط کی کئی شراب کی بین الاقوامی مالیت 216 ملین روپے ہے۔ کھلے سمندر میں کی گئی اس کارروائی کے دوران شراب کی 18000 بوتلیں ضبط کی گئی ہیں، جبکہ یہ غیر قانونی سامان لانچ کے ذریعے کراچی لایا گیا تھا۔ ڈی جی ثاقف سعید کے مطابق گروہ سے ضبط کی گئی مختلف اقسام کی شراب سال نو کے موقع پر کراچی اسمگل کی جا رہی تھی، گرفتار ملزمان کے تعلق پر بھی تحقیقات کی جائے گی۔
ڈی جی ثاقف سعید کا بتانا تھا کہ تفتیش شروع کردی گئی ہے، مزید معلومات تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گی۔