ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے اضافے سے ایک لاکھ 25 ہزار 450 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 129 روپے اضافے سے ایک لاکھ 7 ہزار 553 روپے ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قدر 1797 ڈالر پر برقرار ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج سرمایہ کاری کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس 162 پوائنٹس کم ہوکر 44 ہزار 177 پر بند ہوا۔