خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کو بدترین شکست پر ریحام خان نے انوکھے انداز میں طنز کیا ہے۔
عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے ایک طنزیہ ویڈیو ٹوئٹ کی ہے، جس کا انہوں نے عنوان دیا کہ جے یو آئی نے پی ٹی آئی کو پچھاڑ دیا۔ ویڈیو میں ریحام خان نے چائے کا کپ تھامے کہا دی ٹی از فنٹاسٹک، پچھاڑ دیا۔
#JUIF hum ney #PTI ko Pichar diya!!!#TheTeaIsFantastic Garam Chai….😎 pic.twitter.com/LgwtBVr1Ar
— Reham Khan (@RehamKhan1) December 21, 2021
یاد رہے کہ 19 دسمبر 2021ء کو خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کو بدترین شکست ہوئی تھی، اور 2018ء کے انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرنے والی پی ٹی آئی صرف 23 فیصد نشستوں پر کامیاب ہو پائی ہے، علاوہ ازیں پی ٹی آئی کسی بھی بڑے شہر کے میئر کی نشست حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔