پرامن افغانستان سے نہ صرف افغانستان بلکہ ہمسایہ ممالک میں بھی خوشحالی آئے گی، صدر مملکت

21  دسمبر‬‮  2021

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پرامن افغانستان نہ صرف افغانستان بلکہ اس کے ہمسایہ ممالک کے لیے بھی معاشی خوشحالی لانے میں مدد دے گا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے ایک وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر برادری ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بڑا کردار ادا کر رہی ہے اور حکومت کی جانب سےان کی سہولت اور معاونت کے لئے سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں، نئے ضم شدہ اضلاع (سابق ​​فاٹا) میں مختلف شعبوں میں متعدد ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں اور ان منصوبوں سے علاقے کے لوگوں کو بہت فائدہ ہوگا۔

 

صدر مملکت کا گفتگو میں مزید کہنا تھا  کہ پرامن افغانستان نہ صرف افغانستان بلکہ اس کے ہمسایہ ممالک کے لیے بھی معاشی خوشحالی لانے میں مدد دے گا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے سرحدی اضلاع باالخصوص خیبر افغانستان کے ساتھ تجارت اور تجارتی مواقع سے بہت زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

انہوں نے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 17ویں غیر معمولی اجلاس کے انعقاد کے لیے حکومت کی کوششوں کی بھی تعریف کی اور کہا کہ اس سے افغانستان میں انسانی امداد کے لئے بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کےوفد کی قیادت کے سی سی آئی کے صدر سید حسن علی شاہ کررہے تھے۔ ملاقات میں وفد نے صدر مملکت کو افغانستان کے ساتھ تجارت کے حوالے سے اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد نے وبائی امراض کے دوران تاجر برادری کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو بھی سراہا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved