2021ء میں سب سے زیادہ دولت کمانے والے 5 نام کون سے ہیں؟

21  دسمبر‬‮  2021

عالمی مالیاتی جریدے بلوم برگ نے 2021ء کے دوران سب سے زیادو دولت کمانے والی کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کی 5 سب سے زیادہ منافع کمانے والی کمپنیوں کے ارب پتی مالکان  کی دولت میں مجموعی طور پر سال 2021ء میں  266.4 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

ان میں پہلے نمبر پر امریکی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ارب پتی ایلون مسک رہے جنہوں نے لگ بھگ 87.4 بلین ڈالر کا منافع کمایا،  جس کے باعث ان کے اثاثے 300 ارب ڈالر سے  تجاوز کر گئے۔

بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ منافع کمانے والا برانڈ فرانسیسی فیشن میگنیٹ برنارڈ آرناولٹ ہے، جس کی دنیا کی پرتعیش اشیاء بنانے والی سب سے بڑی کمپنی LMVH نے تقریباً 60 بلین ڈالر کا منافع کمایا۔

بلومبرگ کے مطابق تیسرے نمبر پرآنے والے لیری پیج امریکی بزنس مین اور گوگل سرچ انجن کے بانیوں میں سے ایک سرگئی برن کے ساتھ ہیں، جس نے سال 2021ء میں تقریباً 44 بلین ڈالر کا منافع کمایا۔

ہندوستانی انفراسٹرکچر میگنیٹ گوتم اڈانی 2021ء میں سب سے زیادہ منافع کمانے والےارب پتیوں میں چوتھے نمبر پر رہے جس نے 42.5 بلین ڈالر کا منافع کمایا، جس سے ان کی کل دولت 76.3 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔

پانچویں نمبر پر سب سے زیاد منافع کمانے والے بھی انفرادی طور پر سر گئی برن ہیں ، جنہوں نے41.7 بلین ڈالر کمائےاو ان کی کل جس کی کل دولت 122 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved