امریکہ کی یوکرائن کے معاملے پر روس کے ساتھ مذاکرات کیلئے مشروط رضامندی

21  دسمبر‬‮  2021

امریکہ نے کہا ہے روس کے ساتھ یوکرائن کے معاملے پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن ا س سے قبل روس کو یوکرائن کی سرحد پر فوج کی تعیناتی سے متعلق مغربی ملکوں کی تشویش دور کرنا ہو گی۔

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اپنے روسی ہم منصب اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے خارجہ پالیسی کے مشیر یوری یشاکوف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس کے بعد وائٹ ہاؤس  سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ روس سے براہ راست، نیٹو روس کونسل یا یورپ میں سلامتی اور تعاون کی تنظیم کے ذریعے بات چیت کا خواہاں ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ کسی بھی نوعیت کے مذاکرات کی بنیاد باہمی تعاون پر اور اس امر پر ہوگی کہ روس کے یوکرائن کی سرحد پر اقدامات سے متعلق امریکہ اور نیٹو ممالک کی تشویش کو سامنے رکھا جائے۔

وائٹ ہاؤس  کی جانب سے جاری بیان پر ابھی تک روس کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ امریکی انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے وائٹ ہاؤس کو جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق روس آئندہ برس کے آغاز میں یوکرائن پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، اور اس مقصد کیلئے یوکرائن کی سرحد کے ساتھ ڈیڑھ لاکھ سے زائد فوجیوں کی تعیناتی کا عمل جاری ہے۔ گذشتہ ہفتے برطانوی شہر لیورپول میں منعقد ہونے والی جی سیون کانفرنس میں مغربی اتحاد بے روس کو واضح پیغام دیا کہ اگر روس نے  یوکرائن پر حملہ کیا تو  تمام اتحاد ممالک بھرپور جواب دیں گے۔ اس کے ردعمل میں روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ جی سیون ممالک کے فورم سے بات چیت کہ ذریعے یہ تنازع پر امن طور پر حل کرنے کے اقدامات کی امید تھی، جسے مغربی ممالک نے ختم کردیا۔ روس کے کسی بھی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں ہیں، لیکن اگر روس کے خلاف محاذ آرائی کی گئی تو اس کا ردعمل آئے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved