خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات، لکی مروت کے 4 تحصیلوں کے نتائج جاری

22  دسمبر‬‮  2021

63 تحصیلوں میں بلدیاتی انتخابات میں سےالیکشن کمیشن نے 47 کامیاب امیدواروں کے نام جاری کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ افسر نےلکی مروت کی چاروں تحصیلوں کے نتائج جاری کردئیے ہیں، غیر حتمی نتائج کے مطابق تین پر آزاد امیدوار اور ایک پرجماعت اسلامی کا امیدوار کامیاب قرار پایا ہے۔تحصیل غزنی خیل سے آزاد امیدوار ذیشان، تحصیل لکی مروت سےآزاد امیداوار شفقت اللہ، سب ڈوہژن بیٹنی پر اشفاق بیٹنی آزاد حیثیت میں کامیاب قرار پائے جبکہ تحصیل نورنگ کی سیٹ پر جماعت اسلامی کے امیدوار عزیزاللہ کامیاب ہوگئے۔
الیکشن کمیشن نے 19 دسمبر کو ہونے والے انتخابات میں اب تک 47 تحصیلوں کا نتیجہ جاری کیا ہے جس میں جے یو آئی (ف) کو برتری حاصل ہے۔مولانا فضل الرحمان کی پارٹی جمعیت علماء اسلام تحصیل کونسل اور سٹی میئرز کی 64 میں سے 21 نشستوں پر کامیابی کے ساتھ سرِ فہرست ہے۔اب تک موصول ہونے والے 58 نشستوں کے نتائج کے مطابق حکمران جماعت تحریک انصاف 14 نشستوں پر کامیابی حاصل کرپائی ہے۔
ان دونوں جماعتوں کے علاوہ آزاد امیدواروں نے تیسری اکثریت حاصل کی اور صوبے کے مختلف علاقوں سے 7 تحصیلوں کی چیئرمین شپ نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved