پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی ایک اور مبینہ آڈیو کلپ سامنے آگئی ہے جس میں وہ بظاہر جیو اور دنیا ٹی وی کی تعریف کر رہی ہیں ۔
سوشل میڈیا پر ایک نئی آڈیو گردش کررہی ہے۔ ایک مختصر آڈیو کلپ میں مریم نواز مبینہ طور پر کہہ رہی ہیں کہ دیکھیے میری میڈیا منیجمنٹ، جیو نیوز اور دنیا نیوز نے ان کو بے نقاب کردیا۔
New leaked audio of@MaryamNSharif pic.twitter.com/gpn9xLt9m4
— Crime World (@CrimeWorld5) December 21, 2021
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر کہا کہ مریم نواز کی پےدر پے آنے والی آڈیوز نے پاکستان کے میڈیا اسٹرکچر کی خامیاں سب کے سامنے آشکار کر دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ایسا میڈیا آزاد میڈیا ہے تو پھر غلام میڈیا کیا ہو گا؟ میڈیا کی آزادی مافیاز نے یرغمال بنا رکھی ہے۔
مریم نواز کی پےدر پے آنیوالی آڈیوز نے پاکستان کے میڈیا سٹرکچر کی خامیاں سب کے سامنے آشکار کر دیں ہیں اگر ایسا میڈیا آزاد میڈیا ہے تو پھر غلام میڈیا کیا ہو گا؟ میڈیا کی آزادی مافیاز نے یرغمال بنا رکھی ہے ۔۔۔۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 21, 2021
وزیراعظم کے ڈیجیٹل میڈیا کے فوکل پرسن ارسلان خالد نے ٹوئٹر پر کہا کہ مریم نواز کی آڈیوز مسلسل جیو نیوز اور دنیا نیوز کو مسلم لیگ (ن)کا لفافہ میڈیا ہونے کا الزام لگا رہی ہیں۔ارسلان خالدکا سوالیہ انداز میں کہنا تھا کہ ‘دونوں چینلز کی خاموشی شکوک پیدا کر رہی ہے، ان دونوں چینلز سے منسلک صحافی بتانا پسند کریں گے کہ کیا آپ سب لوگ مریم نواز سے مینج ہوتے ہیں۔
مریم نواز کی آڈیوز مسلسل جیو نیوز اور دنیا نیوز کو ن لیگ کا لفافہ میڈیا ہونے کا الزام لگا رہی ہیں۔دونوں چینلز کی خاموشی شکوک پیدا کر رہی ہے۔ ان دونوں چینلز سے منسلک صحافی بتانا پسند کریں گے کہ کیا آپ سب لوگ مریم نواز سے مینج ہوتے ہیں؟ pic.twitter.com/qMUKInY8WE
— Dr Arslan Khalid (@arslankhalid_m) December 21, 2021