بحرین نیول فورس کے سربراہ ریئر ایڈمرل محمد یوسف العصام نے سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی ہے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ رائل بحرین نیول فورس نے سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے انکے دفتر میں ملاقات کی، جس میں دونوں معززین نے پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
22 Dec, 21: Commander Royal Bahrain Naval Force (RBNF) Rear Admiral Mohammad Yousif Al Asam called on Air Chief Marshal Zaheer Ahmed Baber Sidhu, Chief of the Air Staff, PAF in his office today. During meeting, both dignitaries discussed matters of professional & mutual interest pic.twitter.com/6dwf03isAf
— DGPR (AIR FORCE) (@DGPR_PAF) December 22, 2021
ریئر ایڈمرل محمد یوسف العصام نے پیشہ ورانہ مہارت اور ایوی ایشن انڈسٹری میں خود انحصاری کی طرف گامزن پاک فضائیہ کی تعریف کی۔ ایئر چیف نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ قائم ہے جو دونوں فضائی افواج کے مابین مضبوط روابط کا مظہر ہے۔ انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔