عرب فوجی اتحاد کے یمن میں فضائی حملے، 280 حوثی باغی ہلاک، 25 فوجی گاڑیاں تباہ

22  دسمبر‬‮  2021

عرب فوجی اتحاد نے یمن کے مختلف علاقوں میں کی گئی کاروائیوں کے دوران 280 حوثی باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ترجمان عرب اتحاد کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی حامی افواج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  صوبے مارب اور الجوف میں حوثی باغیوں اور ان کے ٹھکانوں پر 37 حملے کئے، جن میں 280 سے زائد حوثی باغی ہلاک، 25 فوجی گاڑیاں تباہ کرنے کے ساتھ حوثی باغیوں کا فضائی دفاعی نظام تباہ کر دیا گیا ہے۔

عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ 37 میں سے 33 حملے مارب اور الجوف میں کئے گئے جبکہ 4 حملے مغربی ساحل پر موجود حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر کئے گئے، جس میں ان کی 3 گاڑیاں اور اسلحے کے گودام کو تباہ کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے عرب فوجی اتحاد کی جانب سے 400 سے زائد حوثی باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا جا چکا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved