اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہری شہید

23  دسمبر‬‮  2021

اسرائیل کی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فائرنگ کر 26 سالہ فلسطینی نوجوان کو شہیدکردیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق26 سالہ فلسطینی کو رملہ پناہ گزین کیمپ میں شہید کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیلی فوج وقتا فوقتا مغربی کنارے کے اندر دھاوے بول کر کارروائی کرتی رہتی ہے، اس کے نتیجے میں فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپیں ہو جاتی ہیں۔نابلس میں اسرائیلی پولیس کے دھاووں اور قبضے کی کارروائیوں کے خلاف فلسطینیوں کے مظاہرے معمول بن چکے ،جب کہ اسرائیلی پولیس ان پر آنسو گیس کی شیلنگ کے علاوہ براہ گولیاں بھی برساتی رہتی ہے۔

گزشتہ ہفتے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی اندھادھند فائرنگ سے ایک فلسطینی 31 سالہ جمیل کیال جاں بحق ہوگیا تھا، انٹرنیٹ پر زیر گردش وڈیو کلپ میں فلسطینی شہری جمیل کیال کو زمین پر پڑا ہوا دیکھا گیا، اس کے سر سے خون بھی بہہ رہا تھا۔خیال رہے کہ مغربی کنارے میں کشیدگی معمول کی بات ہے جہاں اسرائیل کی جانب سے فلسطینی سرحد میں 1967 میں قبضے کے بعد شہریوں پر حملے جاری ہیں۔

رواں ماہ کے اوائل میں جینن مہاجر کیمپ میں اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 4 فلسطینی جاں بحق ہوئے تھے۔مغربی کنارے میں تقریباً 28 لاکھ فلسطینی مقیم ہیں جبکہ 4 لاکھ 75 ہزار اسرائیلیوں کی آباد کاری ہوئی ہے جو بین الاقوامی قوانین کے مطابق غیرقانونی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved