نیب میں اعلیٰ عہدوں پر تقرر و تبادلے، ڈی جی نیب لاہور تبدیل

23  دسمبر‬‮  2021

قومی احتساب بیورو میں  اہم عہدوں پر تبادلے کر دیے گئے۔

نیب نے ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد سلیم کا لاہور بیورو سے  ہیڈ کوارٹرز میں تبادلہ کر دیا۔گریڈ 21 کے جمیل احمد کو  نیب لاہور کا نیا  ڈی جی تعینات کر دیا گیا۔

ڈی جی شہزاد سلیم  کو ہیڈکوارٹرز میں آگاہی و تدارک سیل میں تعینات  کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر ایچ آر ایم نیب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق ڈی جی نیب سکھر عرفان  بیگ کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔سلطان محمد سلیم نیب سکھر کے نئے ڈی جی ہوں گے۔نیب سکھر کے عرفان بیگ کی خدمات بھی ہیڈکوارٹرز کے سپرد کر دی گئیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved