دوست نےمعمولی جھگڑے پردوست کو قتل کرکے ہاتھ پاؤں کاٹ دئیے

23  دسمبر‬‮  2021

نوجوان نے مبینہ طور پر لڑکے کے اوپر چاقو سے وار کیا اور اس کا گلا کاٹ دیا، قتل کرکے ہاتھ پاؤں کاٹ دئیے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع دیوغر میں  پیش آیا جہاں پر دوست نے دوست کو بے دردی سے قتل کرکے ہاتھ پاؤں کاٹ دیے۔

بھارتی پولیس  کے مطابق کہ 14 سالہ لڑکے کو مبینہ طور پر اس کے دوستوں نے لڑائی پر قتل کیا، لڑکوں نے مقتول کے جسم کے ٹکڑے کیے اور انہیں بوریوں میں بھر کر جنگل کی طرف لے گئے، جسم کے حصوں سے بھری بوریاں ملزمان نے جنگل میں پھینک دیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے مرکزی ملزم اویناش کو بھی گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کے اہل خانہ نے بیٹے کے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے پر تھانے میں رپورٹ درج کروائی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لڑکے کی ٹکڑے ہوئی لاش کو جنگل سے برآمد کیا۔

پولیس نے بتایا کہ تفتیش کے دوران مقتول کے ایک دوست کو حراست میں لیا جس کی عمر 14 برس ہے، ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ منگل کی رات تقریباً 8:30 بجے مقتول کے گھر کے باہر ملا اور کچھ باتیں کیں، اس کے بعد دونوں ایک اور جگہ گئے جہاں ہم سے 19 سالہ اویناش نے ملاقات کی۔

ملزم کے دوست نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم تینوں مل کر سڑک پر چل رہے تھے کہ کسی بات پر اویناش اور مقتول کا جھگڑا ہوگیا، اس کے بعد اویناش نے چاقو نکالا اور اس پر وار کیا، بعدازاں اس نے گلا کاٹ دیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved