اقراء عزیزاور یاسر حسین نے اپنےبیٹے کی مداحوں سے ملاقات کروادی

23  دسمبر‬‮  2021

ڈرامہ انڈسٹری کی معروف جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین نے بیٹے کی تصویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی اور کہا کہ کبیر حسین سے آپ سب بھی ملاقات کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج ہمارے دل خوشی سے لبریز ہیں تو ہم نے سوچا کہ آپ سب کے ساتھ کبیر حسین کی تصویر شیئر کی جائے ۔

اداکارہ نے بتایا کہ کبیر حسین کو آج دنیا میں آئے 5 ماہ مکمل ہوگئے لیکن یہ تصویر جب لی گئی تب کبیر حسین 3 ماہ کے تھے۔اقراء عزیز کی جانب سے بیٹے کی تصویر کے سامنے آنے کے کچھ دیر بعد ہی اس پوسٹ کو پسند کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی۔

کمنٹ سیکشن میں بھی اداکار جوڑی کے مداح کبیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار اور تعریفیں کرنے میں مصروف ہیں۔

خیال رہے کہ رواں برس 23 جولائی کو اقراء اور یاسر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی لیکن جوڑے نے بیٹے کا چہرہ مداحوں کو نہیں دکھایا تھا۔یاسر سے متعدد بار بیٹے کا چہرہ نہ دکھانے کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے کہا کہ بچے کی نانی اجازت نہیں دیتیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved