طالبان کی سکیورٹی فورسزنے کابل میں خودکش حملہ آور کو مار گریا

23  دسمبر‬‮  2021

افغانستان  کے دارالحکومت کابل میں پاسپورٹ آفس کے گیٹ پر طالبان کی سکیورٹی  فورسز نے خودکش حملہ آور مار گریا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ حملہ آور کو پاسپورٹ آفس کے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔طالبان کے ایک رکن، جو ایک عینی شاہد تھا نے رائٹرز کو بتایا کہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جب کہ دھماکے کے بعد علاقے کے ارد گرد کی عمارتوں اور سڑکوں کو طالبان کی سکیورٹی فورسز نے بند کر دیا ہے۔سروس دوبارہ شروع ہونے کے بعد حالیہ دنوں میں سفری دستاویزات حاصل کرنے کے لیے افغانوں کا ایک بڑا ہجوم پاسپورٹ آفس کے باہر جمع ہو رہا ہے۔

حکام نے بتایا کہ جمعرات کو طالبان حکام کے پاسپورٹ آفس جانے کے لیے سفری دستاویزات بنانے کے لیے مخصوص دن ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved