کشتی میں آگ لگنے سے 32 افراد جاں بحق

24  دسمبر‬‮  2021

مسافر کشتی میں آگ لگنے سے 32 افراد جاں بحق ہوگئے۔

میڈیا کے مطابق بنگلادیش میں جھالکوکٹھی کے نزدیک مسافر کشتی اوبھوجان ٹین میں دریا کے وسط میں آگ بھڑک اٹھی۔ 3 منزلہ کشتی میں 500 مسافر سوار تھے۔

مقامی پولیس افسر معین السلام نے غیرملکی خبرایجنسی کو بتایا کہ زیادہ تراموات آگ کے باعث ہوئیں جبکہ کچھ مسافروں نے جان بچانے کے لیے دریا میں چھلانگ بھی لگا دی۔

ابتدائی تحقیقات کےمطابق کشتی میں آگ انجن روم میں لگی جس نے پوری کشتی کو لپیٹ میں لے لیا۔کشتی میں سوار افراد ڈھاکا سے واپس آرہے تھے۔

کشتی میں موجود 100 سے زائد مسافروں کو آگ لگنے سے آنے والے زخموں کے علاج کے لیے بریسل اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved