وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کہنا ہے کہ ملکی دفاع کے لیے جانیں قربان کرنے والے ہمارے اصل ہیروز ہیں۔
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہماری سکیورٹی فورسز آپریشن جاری رکھیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے اس واقعے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے بلند درجات کے لیے دعاگو ہیں۔
کہاہے کہ ہماری جغرافیہ،نظریے اور جمہوریت کا دفاع قوم کی اولین ترجیح رہی ہے اور تما م پاکستانیوں کو اپنے دفاع کو مضبوط کرنے اور اس کو ہر قسم کے اندرونی و بیرونی دشمنوں کیلئے ناقابل تسخیر بنانے کے عزم کا اعادہ کرناچاہیے، ملک کے دفاع کیلئے جانیں قربان کرنے والوں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرحملہ کیا تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ضلع خوشاب کے رہائشی لانس نائیک منظر عباس اور خضدار کے رہائشی سپاہی عبدالفتاح شہید ہوگئے۔
ملکی دفاع کیلئے جانیں قربان کرنے والے ہمارے اصل ہیروز ہیں، فرخ حبیب
24
دسمبر 2021