کراچی – ایک اور نالے میں گیس بھرنے سے دھماکہ

24  دسمبر‬‮  2021

کراچی میں محمود آباد کے مقام پر نالے میں گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا ہے۔

کراچی پولیس کی جانب سے بھی تصدیق کر دی گئی ہے کہ دھماکہ نالے میں گیس بھرنے کے باعث ہوا، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

کراچی پولیس کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، دھماکے کے باعث چند دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے، جبکہ 3  زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے، اور انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی کراچی کے علاقے شیر شاہ میں پراچہ چوک کے مقام نالے میں گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا تھا، جس کے باعث 17 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے، اور عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved