سرکاری اسکولوں میں لڑکے لڑکیوں کے ساتھ پڑھنے پر پابندی عائد

24  دسمبر‬‮  2021

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے چکوال کے تمام سرکاری اسکولوں میں لڑکوں اور لڑکیوں کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے پر پابندی عائد کردی۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر چکوال نے چھٹی سے آٹھویں جماعت تک ’’کو ایجوکیشن‘‘ اسکولوں میں زیرِ تعلیم طالبات کے نام خارج کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا۔

دوسری جانب چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی چکوال نے طالبات کے نام خارج کرنے کا نوٹس لیا۔

حکام نے وضاحت کی کہ طالبات کے نام خارج نہیں ہوں گے بلکہ انہیں دوسرے اسکولوں میں ٹرانسفر کیا جائے گا۔غلط مراسلہ بھیجنے پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سے جواب طلب کر لیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved