پاکستانی معروف کامیڈین و اداکار، صدارتی ایوارڈ یافتہ معین اختر آج 71 واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے۔
معین اختر کو گوگل کی جانب سے ڈوڈل کے ذریعے خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔اس دن کی مناسبت سے معین اختر کو یاد کرتے ہوئے اُن کے ایک خط کا تذکرہ یہاں کیا جائے گا جس میں انہوں نے اپنی موت سے 34 برس قبل ہی اپنی موت کا تذکرہ کیا تھا۔معین اختر نے اپنے دوست اقبال وحید کو اگست 1977 میں ایک خط لکھا تھا جس میں خط اور خط کے ساتھ بھیجی گئی تصویر کو سنبھال کر رکھنے کا کہا گیا تھا۔
اپنے عزیز دوست اقبال وحید کے لیے
موت کا وقت؟ شاید کسی کو نہیں معلوم کہ سب کو ایک نہ ایک دن جانا ہوگا، شاید پہل ہم ہی کر بیٹھیں، اس صورت میں اس تحریر اور اس تصویر دونوں کی حفاظت کرنا جو تمہیں ہمیشہ اس مخلص کی یاد دلاتی رہے گی۔
یاد رہے کہ معین اختر کی پیدائش 24 دسمبر 1950 کو کراچی میں ہوئی، زندگی کی پہلی پرفارمنس شیکسپیئر کے ناول سے ماخوذ اسٹیج ڈرامے ’دی مرچنٹ آف وینس‘ میں محض 13 برس کی عمر میں دی معین اختر 22 اپریل 2011ء کو دنیا چھوڑ کر اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے، انہوں نے اپنی زندگی کے 60 برسوں میں 44 سال فن کی دنیا کی نذر کیے۔