افغانستان میں بڑھتے انسانی بحران کو روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، آرمی چیف

24  دسمبر‬‮  2021

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات ہوئی، آرمی چیف نے افغانستان میں انسانی بحران کو روکنے کے لیے مخلصانہ کوششوں پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،خطے کی سیکیورٹی صورتحال  اور دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان میں خدمات انجام دینے پرآسٹریلین ہائی کمشنر سے اظہارتشکرکرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو فروغ دینے میں ان کے تعاون کوسراہا۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر جیفری شا نے افغان صورتحال میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی، انہوں نے پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے کام جاری رکھنے کےعزم کا اظہارکیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved