قران کی تعلیم لازمی، پنجاب میں60 ہزار اساتذہ کو بھرتی کیا جائے گا، سیکریٹری تعلیم

24  دسمبر‬‮  2021

سیکریٹری اسکول ایجوکیشن غلام فرید نے بتایا ہے کہ پنجاب میں عربی پڑھانےوالے 60 ہزار اساتذہ کو بھرتی کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں2 رکنی بینچ نے قرآن مجید کو لازمی تعلیم قرار دینے کیلئے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔

عدالتی حکم پرایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس پیش ہوئے، عدالت نے سیکریٹری اسکول ایجوکیشن غلام فرید سےعربی پڑھانے والے اساتذہ کی بھرتی اور ٹریننگ سے متعلق روڑ میپ طلب کرلیا۔سیکریٹری اسکول ایجوکیشن نے بتایا کہ پنجاب بھرمیں 60 ہزارعربی پڑھانے والےاساتذہ کی ضرورت ہے جن کی بھرتی کے لیے کام جلد شروع ہوجائے گا اوربھرتی کا عمل اگست تک مکمل کرلیں گے۔

عدالت نے سیکریٹری ایجوکیشن سے استفسار کیا کہ آپ پہلے ہی تعلیمی سال زائد کرچکے ہیں،جو رپورٹس عدالت میں جمع ہوتی رہی ہیں وہ جعلی تھیں۔عدالت کی جانب سے مزید ریمارکس دیئے گئے کہ جب عدالتوں کے اندر آکر حکومتی افسران جھوٹ بولیں گے تو پھر لوگ کدھرجائیں گئے۔عدالت نے متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا معاملہ  ایڈووکیٹ جنرل پنجاب پر چھوڑ دیا۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ مسلمانوں کے نوجوان بچوں کو قرآنی تعلیمات دے کر معاشرے کو مزید بہتر کیا جا سکتا ہے۔ پنجاب کمپلسری ٹیچنگ آف ہولی قرآن ایکٹ 2017 منظور کیا گیا گیا تھا۔

دو ماہ قبل لاہورہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید اور جسٹس محمد اقبال پر مشتمل بینچ نے3 صفحات پر مشتمل عبوری حکم جاری کیا تھا۔جسٹس شاہد وحید نے کہا تھا کہ تمام اسکولوں میں قرآن پاک کو لازمی  مضمون کے طور پر پڑھانے سے متعلق عدالتی حکم پر عمل کیا جائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved