ملک میں سونےاور ڈالر کی قیمت میں اضافہ

24  دسمبر‬‮  2021

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا،اور ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ26 ہزار 150 روپے ہوگئی۔10 گرام سونے کی قیمت 386 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 8 ہزار 153 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 5 ڈالر اضافے کے بعد 1810 ڈالر فی اونس ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے آخری روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 178.12سے بڑھ کر 178.13 روپے پر بند ہوا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved