سنگ دل بھائی نےدو بہنوں کو قتل کر دیا

24  دسمبر‬‮  2021

پنجاب کے ضلع شیخوپورہ  کے علاقے میں سنگ دل بھائی نے غیرت کے نام پر دو بہنوں کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ جی ٹی روڈ سے متصل نواحی علاقے میں پیش آیا جہاں ‏ایک گھر میں بھائی نے دو نوجوان بہنوں کو گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے لاشوں کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں ضابطے کی ‏کارروائی کے بعد میتوں کو ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔اہلِ محلہ کا کہنا ہے کہ گھر میں والدین موجود نہیں تھے بہنیں اور بھائی عمیر گھر میں موجود تھا ‏کہ اس نے 25 سالہ سحرش اور 23 سالہ نیلم کو قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عمیر بہنوں کو قتل کر کے فرار ہو گیا جس کی تلاش کے لیے کارروائیاں ‏کی جارہی ہیں۔اطلاعات ہیں کہ ملزم کو اپنی بہنوں کے کردار پر شک تھا اور آئے روز کے طعنوں ‏سے تنگ آ کر اس نے انتہائی اقدام اٹھایا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved