روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ پیغمبر اسلامﷺ کی توہین آزادی اظہار نہیں ہے۔
روسی خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق پیوٹن نے اپنی سالانہ نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ پیغمبرﷺ کی توہین مذہبی آزادی کی خلاف ورزی اور مسلمانوں کے جذبات کی خلاف ورزی ہے۔پیوٹن نے عام طور پر فنکارانہ آزادی کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ ان لوگوں کی اپنی حدود ہیں اور ان کی آزادی کی خلاف ورزی کرنا بھی کسی طور درست نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ روس ایک کثیر النسلی اور کثیر الاعتقادی ریاست کے طور پر تیار ہوا ہے اور ہم ایک دوسرے کی روایات کا احترام کرنے کے عادی ہیں،مگر کچھ دوسرے ممالک اس چیز کو پس پشت ڈال دیتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر کے پیغمبراسلام ﷺ سے متعلق بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ میرےپیغام کی تصدیق کی روسی صدر کے بیان کا خیرمقدم کرتاہوں نبی پاک ﷺکی توہین آزادی اظہارنہیں ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ مسلم امہ کو اسلاموفوبیا کے مقابلے کیلئے پیغام کو غیرمسلم دنیا تک پہنچانا چاہیے۔
I welcome President Putin’s statement which reaffirms my message that insulting our Holy Prophet PBUH is not ” freedom of expression”. We Muslims, esp Muslim leaders, must spread this message to leaders of the non-Muslim world to counter Islamophobia. https://t.co/JUKKvRYBSx
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 24, 2021