دھرنے کے شرکا میں‌ پیسوں کی تقسیم،قدوس بزنجو کے خلاف نااہلی کی درخواست دائر

24  دسمبر‬‮  2021

وزیراعلیٰ قدوس بزنجو نے گوادر دھرنے کے شرکا میں‌ پیسوں کی تقسیم کی جس پر ان کے خلاف نااہلی کی درخواست بلوچستان ہائی کورٹ میں دائر کر دی
تفصیلات کے مطابق گوادر دھرنے کے شرکا کو رقم تقسیم کرنے کے معاملے پر بلوچستان ہائی کورٹ میں قدوس بزنجو کے خلاف نااہلی کی درخواست دائر کی گئی۔
بلوچستان ہائی کورٹ نے اس درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے دو مارچ کی تاریخ دے دی۔ درخواست گزار امان اللہ کنرانی ایڈوکیٹ نے بتایا کہ درخواست میں نامزد فریقین کو دو مارچ کی طلبی کے نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے دھرنے کے شرکا کو پیسے تقسیم کر کے سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی۔ امان اللہ کنرائی نے کہا کہ وہ پُرامید ہیں کہ معزز جج صاحبان سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی پر وزیراعلیٰ کو نااہل کردیں گے۔
یاد رہے کہ بلوچستان کے علاقے گوادر میں مقامی شہریوں نے کئی روز تک دھرنا دیا اور ریلیاں نکالی تھیں، جس پر عمران خان نے نوٹس لے کر ایک کمیٹی تشکیل دی اور مظاہرین کے جائز مطالبات پوری کرنے کی ہدایت کی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved