مسلح افواج نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے 145 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کے 145 ویں یوم پیدائش پر ٹوئٹر پر پیغام دیا ہے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر چلنے والے پرامن اور ترقی پسند پاکستان کا قائد کا وژن بحیثیت قوم ہماری کامیابی کے لیے ناگزیر ہے۔
پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پُرامن و ترقی یافتہ پاکستان بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح ؒ کا وژن ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام کے ساتھ بابائے قوم کے حوالے سے ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔
Armed Forces pay tribute to Father of the Nation; Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah on his 145th Birth Anniversary. Quaid’s vision of a peaceful & progressive Pakistan following principles of Unity, Faith & Discipline is imperative for our success as a nation. pic.twitter.com/L8B351YjVo
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 25, 2021