انتظارختم ہوا ،کراچی میں گرین لائن بس سروس کا آغاز

25  دسمبر‬‮  2021

کراچی میں گرین لائن بس  کاآغاز ہو چکا ہے،مسافروں کیلئےسفر کا آغاز ہوگیا ہے، سرجانی ٹاؤن بس ڈپو سے پہلی مسافر بس نمائش چورنگی کیلئے روانہ ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے زیر انتظام گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کے تحت نئی جدید ہائبرڈ بسیں سرجانی ٹاؤن تا نمائش چورنگی 21کلومیٹر آپریشنل ہوگئیں اور کراچی کے شہریوں کو بھی پہلے ماس ٹرانزٹ سسٹم کی سہولیات میسر آگئی۔

گرین لائن بس سروس کا محدود اور آزمائشی آغاز کردیا گیا، پہلی بس عبداللہ چوک سے روانہ ہوگئی، آخری اسٹاپ نمائش ہے، گرین لائن بس سروس کے 21اسٹاپس میں سے 11 اسٹاپس پر سہولت میسر ہوگی۔بسیں صرف صبح 8بجے سے دوپہر 12 بجے تک چلائی جائیں گی، آزمائشی بنیادوں پر بسوں کی تعداد بھی محدود کرکے 25 کردی گئی، منصوبہ 10جنوری سے مکمل طور پر80بسوں کے ساتھ آپریشنل ہوگا۔کم سے کم کرایہ 15روپے ہوگا جبکہ پورے ٹریک پر سفر کے لیے ٹکٹ 55 روپے ہے۔

یاد رہے کہ گرین لائن راہداری 22 کلومیٹر طویل ہے اور ہر بس میں 200 سے 250 افراد کے سفر کرنے گنجائش موجود ہے، منصوبے کے پہلے فیز کی بحالی کے لیے 80 بسیں مختص ہوں گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved