قائد کے وژن کے مطابق ہماری حکومت کرپشن سے پاک معاشرے کے لیے کوشاں ہے،وزیراعظم

25  دسمبر‬‮  2021

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت قائد اعظم کے وژن کے مطابق کرپشن سے پاک معاشرے اور  پسماندہ شہریوں کی مدد کے لیے کوشاں ہے۔

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم قائد کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارے بچوں کے لیے فخر کی بات ہےکہ وہ پاکستان جیسے آزاد ملک میں پیدا ہوئے۔

وزیراعظم نے مزید لکھا کہ محمد علی جناح نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کی اہمیت کا احساس کیا، جہاں تمام شہری عقیدے کی آزادی، پیشے اور مساوی مواقعوں کا حق رکھتے ہوں، قائداعظم کی جدوجہد کے بغیر پاکستان ہمارا مقدر نہیں بن سکتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کا بڑے چیلنجز اور مخالفتوں کے باوجود قوم کو متحد کرنے کا عزم ان کی ثابت قدمی سے ہی ممکن ہوا، مشکلات اور چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیے انہوں نے اللہ تعالیٰ پر پختہ یقین اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کےاصولوں سے رہنمائی حاصل کی۔

عمران خان کا کہنا ہے چیلنجز پر قابو پانے کا واحد حل اتحاد، ایمان اور تنظیم کے نظریات پر عمل پیرا ہونا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ ان کی حکومت قائد کے وژن کے مطابق کرپشن سے پاک معاشرے اور پسماندہ شہریوں کی مدد کے لیے کوشاں ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved