ن لیگ والے پالش کا سامان لے کر کھڑے ہیں کوئی بوٹ آگے نہیں کررہا، فواد چوہدری

25  دسمبر‬‮  2021

وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نون لیگ والے بوٹ پالش کا سامان لے کر کھڑے ہیں صرف کوئ بوٹ آگے نہیں کر رہا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ جو لوگ وطن واپسی کے لئے ڈیلوں کا انتظار کریں وہ سیاست میں ہمیشہ بونے ہی رہیں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) والے بوٹ پالش کا سامان لے کر کھڑے ہیں، لیکن کوئی بوٹ آگے نہیں کر رہا، آپ پاکستان کا تاریک دور ہیں، ہواؤں کا رخ اب آپ کا نہیں، جب روشنی ہو جائے تو تاریکی ختم ہو جاتی ہے، پاکستان میں یہی ہوا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved