چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنی سیاسی جماعت تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں شکست کے بعد گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کا تنظیمی ڈھانچہ تحلیل کر دیا تھا۔
اب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کی نئی تنظیم کا اعلان کر دیا ہے۔
فواد چوہدری نے بتایا کہ اسد عمر پاکستان تحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل ہوں گے جبکہ عمران خان نے عامر محمود کیانی کو پارٹی کا ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نامزد کیا ہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ پرویز خٹک خیبر پختونخواہ، علی زیدی سندھ، قاسم سوری بلوچستان، شفقت محمود پنجاب اور خسرو بختیار جنوبی پنجاب کے صدور ہوں گے۔
واضح رہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں پارٹی کی تمام تنظیموں کو معطل کر دیا تھا۔
پارٹی تنظیموں کی تحلیل کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تحریک انصاف کی نئ تنظیم کا اعلان کیا گیا ہے، اسد عمر تحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل ہوں گے، پرویز خٹک خیبر پختونخواہ، علی زیدی سندہ، قاسم سوری بلوچستان، شفقت محمود پنجاب اور خسرو بختیار جنوبی پنجاب کے صدور ہوں گے ۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 25, 2021