نواز شریف کی برطانیہ سے بے دخلی کو واپسی کا فیصلہ بنا کر پیش کیا جا رہا ہے ، شہباز گل

25  دسمبر‬‮  2021

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ نواز شریف کے برطانیہ سے بےدخل ہونے کو واپسی کا فیصلہ بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ برطانیہ میں نواز شریف کے ویزہ توسیع کی درخواست مسترد ہو گئی ہے اور وہ اس وقت اپیل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں پتہ ہے ویزہ مسترد کر کے بے دخل کیا جائے گا۔ اس لیے نواز شریف کے بے دخل ہونے کو ان کے واپس آنے کا سیاسی فیصلہ بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے کچھ لوگوں کو استعمال کیا انقلابی نواز شریف اور نواز شریف نے کفن باندھ لیا ہےکا بیانیہ بنانے کے لیےاب استعمال کر رہے انقلاب کی معطلی اور اسی اسٹیبلشمنٹ سےڈیل کا بیانیہ بنانے کے لیےبرطانیہ سے دھکا پڑنے کا قوی امکان ہے اس کی گروانڈ بنائی جا رہی ہے

 

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved