بھارت میں اقلیت غیرمحفوظ ، مسیحی برادری کی عبادت گاہوں پر حملے بڑھ رہے ہیں، امریکی اخبار

25  دسمبر‬‮  2021

امریکی اخبار کے مطابق بھارت میں اقلیت خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں، مسیحی برادری کی عبادت گاہوں پر حملے بڑھ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار دی نیو یارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ ہندو انتہا پسند مسیحیوں کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچاتے اور ان کو عبادت سے روکتے ہیں۔ موت کے خوف سے مسیحیوں نے خود کو ہندو ظاہر کرنا شروع کر دیا ہے۔امریکی اخبار کے مطابق مسیحیوں پر بڑھتے ظلم کی وجہ ہندو انتہا پسندانہ سوچ ہے اور جہاں اقلیت خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں۔ ہندو انتہا پسند نریندر مودی بھارت کو قوم پرست ملک بنانے کے خواہاں ہیں۔

یاد رہے چند دن قبل بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کے ایک ہجوم نے چرچ پر دھاوا بول دیا، جس میں مشتعل ہجوم نے چرچ کی مبینہ طور پر بے حرمتی بھی کی، اور چرچ کی عمارت میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔یاد رہے کہ انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے مساجد، چرچ و دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں پر حملوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، چند روزقبل کرناٹک  ہی کے شہرکولارمیں ہندوانتہاپسندوں نے مسیحیوں کی مقدس کتاب کونذرآتش کردیا تھا، اور گذشتہ مہینے ریاست اتراکھنڈ میں آر ایس ایس کے دہشت گردوں نے ایک اور چرچ پر حملہ کرکے اس میں توڑ پھوڑ کی تھی۔

ہندو انتہا پسند مسیحی برادری کو زبردستی ہندو مذہب اختیار کرنے پر مجبور کر رہے ہیں اور مسیحی برادری کے خیراتی ادارے کو ہندو انتہا پسند وکلا نے بند کروانے کے لیے شکایات درج کروا رکھی ہیں۔اقلیتوں پر مظالم کے خلاف مودی کی خاموشی پر عالمی برادری کو شدید تحفظات ہیں اور بھارتی وزیر اعظم مودی مسلمانوں کے قتل عام اور مسیحی برادری کی نسل کشی پر خاموش ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved