شوشہ چھوڑا جارہا ہے کہ نواز شریف کی ڈیل ہوگئی،جلدی آئیں سیدھاجیل جائیں،شہباز گل

25  دسمبر‬‮  2021

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل نے کہا ہے کہ شوشہ چھوڑا جارہا ہے کہ نواز شریف کی ڈیل ہوگئی ہم کہتے ہیں جلدی  آئیں  سیدھاجیل جائیں۔

شہباز گل نے کہا ہے کہ 16 ارب انکے ملازمین کے اکاؤنٹس میں کیسےآئے،جواب دینا ہوگا۔شہباز گل نے کہا ہے کہ انہوں نے سپریم کورٹ میں لکھ کردیا قطری ہمارے اے ٹی ایم ہیں ، عدالتوں میں انہوں نے اے ٹی ایم کا جواب دینا ہے ، انہوں نے کہا کہ جھوٹ ثابت ہو جائے تو وہ الیکشن کیلئے اہل نہیں ، عدالت نے کہا نواز شریف جھوٹے ہیں ۔اب یہ کہا جارہاہےنوازشریف آکر عدالت میں پٹیشن دائرکرینگےاوراہل ہوجائیں گے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا کہ نوازشریف نے غریب ملک کو لوٹ کر باہر جائیدادیں بنائیں ، نواز شریف کے پاسپورٹ میں توسیع نہیں کریں گے ، نوازشریف نےاداروں کےخلاف بےبنیاد الزامات لگائے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف واپس آکر عدالتوں کا سامنا کریں ، ہمیں بتایا گیا نواز شریف نے علاج کروالیا ہے ، نواز شریف بھگوڑے ہیں ، واپس آنا ہے تو نیا منجن بیچ رہے ہیں۔

شہباز گل نے کہا ہے کہ نوازشریف نے پلیٹ لیٹس کم ہونےسےمتعلق جھوٹ بولا ، اربوں لوٹنےکے بعد نوازشریف علاج کیلئے بیرون ملک فرارہوگئے ، لندن جاتے ہی نواز شریف بالکل ٹھیک ہوگئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved