مدینہ منورہ سے منی لانڈرنگ میں ملوث 5 پاکستانی گرفتار

25  دسمبر‬‮  2021

سعودی عرب میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے 5 پاکستانیوں کو منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مدینہ منورہ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے غیر قانونی طریقے سے رقم جمع کرانے اور اسے بیرون بھجوانے کے الزام میں 5 پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا۔۔ ملزمان کے قبضے سے خطیر رقم بھی برآمد کی گئی ہے جس کے بارے میں ملزمان ذرائع نہ بتا سکے۔

سعودی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے بیانات میں تضاد پایا جاتا ہے۔ ملزمان نے یہ رقم بیرون ملک منتقل کرنے کے لیے جمع کی تھی تاہم اس سے قبل ہی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان سے رقم تحویل میں لے لی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق ریجنل پولیس ترجمان نے بتایاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کی مخصوص ٹیم نے پانچ غیر ملکیوں کو حراست میں لیا جن کا تعلق پاکستان سے ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved