ووٹ کوعزت دو کی باتیں کرنے والے ڈیل کے لیے اِدھر اُدھر دیکھ رہے ہیں، حسان خاور

26  دسمبر‬‮  2021

پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ ووٹ کوعزت دو کی باتیں کرنے والے ڈیل کے لیے اِدھر اُدھر دیکھ رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسان خاور نے کہا کہ تمام ادارے ایک پیج پر ہیں، یہ انہیں نہیں بھاتا، اداروں کے خلاف سازشیں کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کی باتیں کرنے والے ڈیل کے لیے اِدھر ادھر دیکھ رہے ہیں، ان کے ویزا کی معیاد ختم ہورہی ہے، انہیں وطن واپس آنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی منزل قانون بتائے گا، میں نہیں کیوں کہ انہیں سزا عدالتوں سے قانون کے مطابق ہوئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ کے نوکروں کے اکاؤنٹس میں اربوں روپے آئے آپ بتانے کو تیار نہیں ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کو واپس آنا ہے حکومت ان کا انتظار کررہی ہے۔ پنجاب حکومت کے ترجمان نے کہا کہ اپوزیشن کے مارچ کا مارچ میں دیکھا جائے گا ہوسکتا ہے یہ اور تاریخ ڈال دیں۔حسان خاور کا کہنا تھا کہ خیبرپختون خوا میں ہمارا ووٹ بینک آج بھی سب سے زیادہ ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved