وزیرمملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ رانا شمیم ن لیگ وکلا ونگ کے عہدیدار ہیں، نوازشریف نے عدلیہ پر حملے کیلئے بیان حلفی بھی اپنی موجودگی میں تحریر کرایا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پت ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہنا تھا کہ رانا شمیم ن لیگ وکلا ونگ کے عہدیدار ہیں، یہ بات ان کے صاحبزادے نے خود ٹی وی پر تسلیم کی۔
وزیر مملکت فرخ حبیب کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ نوازشریف نے عدلیہ پر حملے کیلئے بیان حلفی بھی اپنی موجودگی میں تحریر کرایا، یہ بہت بڑا انکشاف ہے ،اسی لئے تو انہیں گارڈ فادر کہا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رسی جل گئی ہے مگر بل نہیں گیا۔
رانا شمیم ن لیگ وکلا ونگ کے عہدیدار تھے یہ بات ان کا صاحبزادہ TV پر تسلیم کر چکا ہے۔ یہ بہت بڑا انکشاف ہے کہ اب Affidavit بھی نواز شریف نے اپنی موجودگی میں عدلیہ پر حملہ کرنے کے لئے تحریر کروایا ہے۔ اسی لئے تو انکو گارڈ فادر کہا گیا تھا۔
رسی جل گئی ہے مگر بل نہیں گیا https://t.co/XonhDCU9iE pic.twitter.com/BfZVPt2g7F— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) December 26, 2021
قبل ازیں وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے اس حوالے سے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ رانا شمیم نے ثاقب نثار کیخلاف حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں نوٹرائز کرایا ، نئے انکشافات نےایک بار پھر شریف فیملی کو سسیلین مافیا ثابت کر دیا ہے۔
وزیر اطلاعات کا مزید کہا تھا کہ حلف نامے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج صاحبان کے نام شامل ہیں، ثابت ہو گیا یہ مافیا اداروں کو کس طرح بلیک میل کرنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔