اپوزیشن سڑکوں پر آنے کی بجائے اگلےالیکشن کا انتظار کرے، شفقت محمود

26  دسمبر‬‮  2021

 وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ اپوزیشن  سڑکوں پر آنے کی بجائے اگلےالیکشن کا انتظار کرے۔

وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2023ء میں ہی ہوں گے، حکومت کو سیاسی مخالفین کے کسی احتجاج سے خطرہ نہیں ہے۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے تحریک انصاف پنجاب کے نئے صدر وفاقی وزیر شفقت محمود نے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے اپوزیشن کو سڑکوں پر آنے کے بجائے الیکشن کے انتظار کا مشورہ دیا ہے۔اس موقع پر شفقت محمود کا کہنا تھا کہ بطور صدر پنجاب پارٹی کو مضبوط بنانے اور کارکنوں کیلئے بھرپور کام کروں گا۔

چوہدری محمد سرور نے شفقت محمود کو پی ٹی آئی پنجاب کا صدر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت آئینی مدت پوری کرے گی۔ملاقات میں گورنر پنجاب اور شفقت محمود نے بھارت میں اقلیتوں پر بڑھتے مظالم پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔گورنر پنجاب محمد سرور نے کہا کہ اقلیتوں سے شرمناک سلوک پر بھارت کا اصل چہرہ بےنقاب ہوچکا ہے، افغان امن اور معاشی استحکام کیلئے پاکستان کا کردار مثالی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved