لاہور کے علاقے گلبرگ میں سوتیلے نانا نے 9 سالہ نواسی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا
تفصیلات کے مطابق ایک خاتون کی طرف سے پولیس کو مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دی گئی کہ بچی کو اس کے سوتیلے نانا نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب کی چیئر پرسن سارہ احمد کا کہنا ہے کہ زیادتی کا شکار ہونے والی بچی کو لاہور میں گلبرگ کے علاقے سے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
سارہ احمد کے مطابق بچی کو اس کے سوتیلے نانا نے زیادتی کا نشانہ بنایا،بچی کے چھوٹے بھائی کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب کا بتانا ہے کہ زیادتی کاشکار بچی کا میڈیکل کروانے کے بعد ایف آئی آر درج کروائی جائے گی۔