ملک بھر میں موسم سرما کی آج پہلی بارش جبکہ شمالی اور دیگر علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملکہ کوہسار مری میں آج موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی، جس کے بعد بڑی تعداد میں سیاح مری پہنچ گئے، جس کے باعث مختلف جگہوں پر ٹریفک جام کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
About Today in Murree GPO
#Snowfall pic.twitter.com/RNiCi9RBpu— میاں عادل 🇵🇰🇹🇷 (@Mian_Adil_offic) December 26, 2021
Situation rite now #muree #Snowfall #WohLarkiLalQalandarThi pic.twitter.com/nX1xtRllUC
— Sumair jamil (@sumair_shah123) December 26, 2021
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی آج موسم ابر آلود رہا، اور کہیں ہلکی بوندا باندی بھی ہوئی، مری میں برف باری کے باعث یخ بستہ ہواؤں نے اسلام آباد کا موسم بھی کافی سرد کر دیا ہے۔
گزشتہ رات مغربی ہواؤں کا سلسلہ ایران سے بلوچستان میں داخل ہوا جس کے بعد کوئٹہ، مستونگ، ژوب، کوہلو، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چمن اور بارکھان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، خانوزئی اور قلات میں ہلکی برفباری کے بعد موسم کافی سرد ہو گیا ہے۔ کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور برف باری نے بھی موسم میں خنکی بڑھا دی ہے۔
پنجاب کی بات کریں تو لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج مطلع ابر آلود اورموسم سرد ہے، بہاولنگر، سرائے مغل، چشتیاں، گگومنڈی، فقیر والی، پاکپتن اور بورے والا میں صبح کے وقت بوندا باندی ہوئی۔
کراچی میں آج اور کل ہلکی بارش کا امکان ہے، دن بھر موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں 28 دسمبر سے سردی کی نئی لہر بھی متوقع ہے، پانچ جنوری تک درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی کم ہونے کے امکانات ہیں۔
First snowfall of winter ❄️ in Baltistan region 🇵🇰#Skardu #Baltistan #snowfall pic.twitter.com/ZSB6Z4DXgA
— BALTISTAN TIMES (@baltistant) December 23, 2021
گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے، استور، چلاس، اسکردو سمیت بالائی علاقوں میں موسم انتہائی سرد ہو گیا ہے، اور زیادہ تر علاقوں میں درجہ حرارت منفی 5 سے 10 جبکہ بالائی علاقوں میں منفی 12 سے 15 سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے، جس کے باعث پائپوں اور ندی نالوں میں پانی منجمد ہو گیا ہے۔ کالام اور مالم جبہ کے پہاڑوں نے بھی برفباری کے باعث سفید چادر اوڑھ لی ہے، اور دوسری جانب کشمیر کے پہاڑوں پر بھی برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
#Snowfall
Place of beauty #shardaNeelumValley pic.twitter.com/3kHxzSH40g— Sajjad Danish (@Danish55lone) December 26, 2021
محکمہ موسمیات نے آج اور کل ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے، کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔