سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی برسی آج منائی جائے گی

27  دسمبر‬‮  2021

سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی 14ویں برسی آج منائی جائے گی، گڑھی خدا بخش میں مرکزی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو کی زندگی ایک تحریک اور مشعلِ راہ ہے، قوم ان کے قومی جذبے اور طویل جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ آج یہ عہد کرنے کا دن ہے کہ پاکستان سے دہشتگردی و انتہا پسندی کا خاتمہ کریں گے اور جمہوریت کی مضبوطی، آئین و پارلیمان کی بالادستی اور معاشرتی مساوات کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ  بے نظیر بھٹو کو اس کے علاوہ خراج عقیدت پیش کرنے کا کوئی اورطریقہ نہیں ہوسکتا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے والدہ کے لیے شیئر کی گئی خصوصی پوسٹ پر بختاور نے ردعمل دیا اور لکھا کہ میری والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی اب پہلے سے کہیں زیادہ یاد آتی ہے۔

2007 میں جلا وطنی کے بعد جب بے نظیر بھٹو کراچی واپس آئیں تو ان کے قافلے پر شارع فیصل پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق ہوئے تاہم محترمہ بے نظیر بھٹو اس حملے میں محفوظ رہی تھیں لیکن 27 دسمبر 2007 میں راولپنڈی کے لیاقت باغ میں قاتلانہ حملے میں انہیں شہید کردیا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved