بھارت مذہب کے نام پر دہشت گردی پھیلا رہا ہے، فواد چوہدری

27  دسمبر‬‮  2021

پاکستان کے قیام کا مقصد اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ تھا، سیالکوٹ میں ایک شخص کی جان گئی تو سارے لوگ اکٹھے ہوگئے، پورے پاکستان نے سیالکوٹ واقعے کی مذمت کی۔

اسلام آباد میں قائداعظم کے یوم پیدائش کے حوالے سے تصویری نمائش کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں سیالکوٹ واقعے پرپوری پاکستانی قوم نےمتحد ہوکر پُرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہندوستان میں ایسے واقعات روز کا معمول ہیں، آج بھارت میں مسیحی برادری اورمسلمانوں کے ساتھ جوکچھ ہورہا ہے وہ دنیا کے سامنے ہے،نریندر مودی اور بی جے پی نےاقلیتوں کا جینا دوبھرکردیا۔فوادچوہدری نے کہا کہ نریندرمودی کی حکومت کے تحت آج بھارت کیسے زوال کا شکارہے۔بھارت میں نریندر مودی اور بی جے پی نے مسلمانوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے، بھارت میں مسلمانوں کی کوئی داد رسی نہیں ہے، بھارت مذہب کے نام پر دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔

افغانستان کی انتہا پسندی پاکستان کیلئے خطرہ ہے

فوادچوہدری  کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دو اطراف انتہا پسند ہیں، دائیں اور بائیں، افغانستان میں خواتین اکیلے سفر کر سکتی ہیں اور نا ہی لڑکیاں اسکول جا سکتی ہیں جبکہ بھارت میں نریندر مودی اور بی جے پی نے مسلمانوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔

قائداعظم کا پیغام عام آدمی تک پہنچایا جائے

قائد اعظم کا یوم پیدائش شان و شوکت سے منایا، قائد اعظم کا رہن سہن دیکھیں، وہ بہت ماڈرن آدمی تھے، عمران خان جس پاکستان کی بات کرتے ہیں وہ قائداعظم کا پاکستان ہے، ایسی تحریک شروع کرنی ہے کہ قائداعظم کا پیغام عام آدمی تک پہنچایا جائے۔قائداعظم کے پیغام کو عام آدمی تک پہنچانے کی تحریک شروع کرنا ہوگی،قائداعظم اورعلامہ محمد اقبال ماڈرن اور ترقی پسند سوچ کے حامل رہنما تھے۔اس حوالے سے انھوں نے مزید کہا کہ برصغیر کی مسلم قیادت جان چکی تھی کہ مستقبل میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ کیا سلوک ہوگا،علامہ اقبال نے بہت پہلے دیکھ لیا تھا کہ مسلمانوں کو کیا مشکلات پیش آ سکتی ہیں اور قائداعظم نے ہندوستان کی سیاست دیکھ کر پاکستان بنانے کا فیصلہ کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved