روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرمزید مہنگا

27  دسمبر‬‮  2021

ملک بھر میں امریکی ڈالرکے مقابلے میں مسلسل روپے کی قدر میں گراوٹ کا تسلسل جاری ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 4 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 178.13سے بڑھ کر 178.17 روپے پر بند ہوا ہے۔

ڈالر کی بڑھتی قیمت ملک میں مہنگائی کا بھی سبب بن رہی ہے، سال 2021 میں پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں 35 روپے سے زائد تک اضافہ ہوا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved