سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، نسلہ ٹاور کی منظوری دینے والے سرکاری افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

27  دسمبر‬‮  2021

سپریم کورٹ نے منہدم کئے جانے والے نسلہ ٹاور کی منظوری دینے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور کو منہدم کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت اٹارنی جرل نے بتایا کہ نسلہ ٹاور کے متاثرین کو نہ سندھ حکومت معاوضہ دے رہی ہے، نہ ہی بلڈر معاوضہ دے رہے ہیں، جس پر عدالت نے حکم جاری کیا کہ نسلہ ٹاور کی زمین کو فوری تحویل میں لیا جائے، اور اس کی واپسی متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی سے مشروط کردیا۔

سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کے بلڈنگ پلان کی منظوری دینے والے سرکاری  افسران کے خلاف بھی محکمہ جاتی اور کریمنل کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ اینٹی کرپشن ان افسران کے خلاف مقدمہ درج کرے۔عدالت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈی جی اور دیگر افسران کے خلاف فیروز آباد تھانے میں مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی اور اینٹی کرپشن حکام کو بھی ذمہ دار افسران کے خلاف الگ مقدمہ درج کرنے کی ہدایات جاری کیں۔عدالت نے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے کمشنر کراچی کو 15 روز میں نسلہ ٹاور مکمل طور پر منہدم کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved