خیبرپختونخوا اسمبلی نے نکاح نامے میں ختم نبوت ﷺ کا حلف نامہ شامل کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی اختیار ولی نے پیش کی، جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ احمدی یا قادیانی کا فرق واضح کرنے کیلئے ختم نبوت ﷺ کا حلف نامہ نکاح کے فارم میں شامل کیا جائے۔
اسمبلی اجلاس میں نکاح نامے میں ختم نبوت ﷺ کا حلف نامہ شامل کرنے کی اختیار ولی کی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔