گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا

27  دسمبر‬‮  2021

گلگت بلتستان کے اسکردو سمیت تمام علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گلگت، اسکردو، چلاس، جگلوٹ، استور کےعلاقےبونجی وڈوئیاں اور مضافاتی علاقوں میں ‏زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلےکی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی ‏گہرائی 45 کلومیٹر جب کہ مرکز استور سے 26 کلومیٹر شمال کی طرف جگلوٹ کے قریب تھا۔

زلزلے کے باعث شہریوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا، اور وہ استغفار اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے، ابتدائی طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved