چیئرمین نیب کی تقرری پر کام شروع، حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے نام سامنے آ گئے

27  دسمبر‬‮  2021

چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے 7 نام سامنے آ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے موجودہ سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، سیکرٹری مذہبی امور اعجاز جعفر اور ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر جنرل عملیش چوہدری کے نام تجویز کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب اپوزیشن کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان، ناصر محمود کھوسہ، سلمان صدیق اور جلیل عباس جیلانی کے نام تجویز کئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے ناصرمحمود کھوسہ اور سلمان صدیق، جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے  جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان، اور پیپلزپارٹی کی جانب سے سابق سفارتکار جلیل عباس جیلانی کا نام تجویز کیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی سٹیئرنگ کمیٹی چاروں ناموں میں سے ایک نام  پر اتفاق رائے قائم کرکے فائنل نام اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو بھیجے گی، جسے پھر اپوزیشن  لیڈر کی جانب سے حکومت کو تجویز کیا جائے گا۔

نیب کے دوسرے ترمیمی آرڈیننس کے مطابق صدر مملکت چیئرمین نیب کی تعیناتی پر وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈر سے ‏تحریری مشاورت کریں گے، اور اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے گی، جو چیئرمین نیب کیلئے حتمی نام کا فیصلہ کرے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved